کراچی (اسد ابن حسن) رشوت لینے کا الزام،این سی سی آئی اے کے مزید تین اہلکار گرفتار تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل گوجرانوالہ نے رشوت وصولی کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے تین اہلکاروں سب انسپکٹر امیر حمزہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مجاہد علی اور کلرک اللہ یار اور چار پرائیویٹ آدمیوں، وقار، عاصم محمود، عثمان علی اور نعمان علی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔