• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اکنامک فورم کے دوران مصنوعی ذہانت کا نعرہ، ملازمتیں ہی ملازمتیں

کراچی ( نیوز ڈیسک)ورلڈ اکنامک فورم کے دوران مصنوعی ذہانت کا نعرہ،ملازمتیں ہی ملازمتیں، عالمی کاروباری رہنماؤں نے اس ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا تھاکچھ نوکریاں ختم مگر توانائی، چِپس، انفراسٹرکچر اور ہنرمند شعبوں میں نئی اچھی ملازمتیں جنم لیں گی، بل گیٹس نے انتباہ کیا کہ دنیا کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے آنے والی تبدیلیوں اور خلل کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔برطانوی خبر رسان ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران سخت موسم، سیاسی تناؤ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق خدشات کے باوجود عالمی کاروباری رہنماؤں نے اس ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید