• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد (رانا مسعود حسین/جنگ رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پولیس کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور 6 فروری کو انھیں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزمان کے خلاف ʼ متنازعہ ٹویٹ کیسʼʼ (دوسرے مقدمہ)کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ہفتہ کے روز بھی ملزمان پیش نہ ہوئے تو ان کا جرح کا حق ختم کردیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید