• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کا چیلنج، 15 اور 12 سال کے نوجوان کی شادیاں کرانے کا اعلان

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے 15اور 12سال کے نوجوانوں کی شادیاں کراؤں گا، دیکھوں گا تم کیا کرتے ہو، غیر اسلامی قوانین کو پاؤں تلے روندوں گا، جنرل مشرف نے حقوق خواتین کے نام پر آئین میں ترمیم کی جس میں زنا کے راستے کھولے گئے زانی کو سزا دینے کیلئے قانونی پراسیجر کو مشکل بنایا گیا اور جائز نکاح کیلئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں کیا یہ اسلامی ریاست کا تصور یہ ہے؟انہوں نے ان خیا لات کا اظہار جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہا ئوس میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ حکومتوں کا نہیں اسٹیبلشمنٹ کا ایجنڈا ہے جو قانون سازیاں ہورہی ہیں وہ شریعت کیخلاف ہیں یعنی آئین کیخلاف ہیں۔

اہم خبریں سے مزید