اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ شادی کے لئے 18سال عمر تو ہمارے اور بھی اسلامی ممالک میں نافذ ہے کیا وہ ممالک بھی دائرہ اسلام سے خارج ہیں؟وہ جمعہ کو ایوان میں مولانا فضل الرحمان کے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کر تے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اسلام کا محافظ ہے کوئی ایسا کام یا قدم نہیں اٹھائیں گے جو اللہ تعالی اور رسولؐ کی ناراضگی کا باعث بنے۔