اسلام آ باد(رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےتیل اور گیس شعبےکے ریگولیٹر ادارےاوگرا کا نیاچیئرمین تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا۔کابینہ ڈویژن نےاوگرا کےنئےچیئرمین کی تعیناتی کے لیے باضابطہ عمل شروع کردیا ۔چیئرمین اوگراکی تعیناتی کے لیےکابینہ ڈویژن نے پندرہ روز میں درخواستیں طلب کرلیں ۔موجودہ چیئرمین اوگرا مسرور خان کی ایک سالہ توسیع شدہ مدت آئندہ ماہ بائیس فروری کوختم ہوجائے گی ۔کابینہ ڈویژن نےچیئرمین اوگرا کی آسامی کے لیے درخواستیں مانگ لی ہیں۔ چیئرمین اوگرا کو اسپیشل پروفشنل پےاسکیل پر 4 سال کے لیے تعینات کیا جائےگا۔چیئرمین اوگرا کے لیے تعلیمی قابلیت کم سے کم ماسٹری ڈگری اورکم سے کم تجربہ 20سال مانگا گیا ہے۔نئےچیئرمین اوگراکے لیے عمر کی بالائی حد61سال مقررکی گئی ہے۔صرف پاکستانی شہری چیئرمین اوگرا کی آسامی کے لیےدرخواستیں جمع کراسکیں گے۔چیئرمین اوگرا کے لیے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے جس کے بعد سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی ۔