اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایوان نے جمعیت العلمائے اسلام کی پیش کردہ تمام ترامیم کومسترد کردیا جو منظوری کے لئے پیش کئے مسودات قانون میں تجویز کی گئی تھیں جبکہ پیپلزپارٹی کی ترامیم کو مسودات میں شا مل کرلیا گیا۔