کراچی (نیوز ڈیسک) آرٹیکل 5 کو آزمایا جائے، ٹرمپ کا نیٹو کو امریکی سرحد پر بلانے کا متنازع خیال، آرٹیکل 5 نیٹو کی وہ شق ہے جس کے تحت کسی ایک رکن پر حملہ تمام اتحادیوں پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں تجویز دی ہے کہ نیٹو کے اجتماعی دفاعی شق آرٹیکل 5 کو استعمال کرتے ہوئے اتحادی ممالک کو امریکی جنوبی سرحد پر غیرقانونی امیگریشن کے خلاف مدد کے لیے بلایا جائے، جسے انہوں نے نیٹو کو “آزمانے” کے مترادف قرار دیا۔