اسلام آباد (اسرار خان) عدالت کا PIA کی فروخت پر اعتراضات کا دو ہفتوں میں فیصلے کا حکم، عدالت نے درخواستیں نجکاری ڈویژن کو واپس بھیج دیں؛ درخواست گزاروںکا آئینی خلاف ورزیوں کا الزام ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ وہ درخواست گزاروں کو باضابطہ طور پر سنے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی فروخت پر اٹھائے گئے کلیدی قانونی اور آئینی اعتراضات کا فیصلہ کرے۔ عدالت نے نجکاری ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر ایک مدلل فیصلہ جاری کرے اور اسے عدالت میں جمع کرائے۔ جسٹس ملک محمد اویس خالد نے ایڈووکیٹ نبیل جاوید کہلوں اور پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز کے صدر ہدایت اللہ خان کی جانب سے دائر دو رٹ پٹیشنز کو نمٹاتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔