اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ملک میں رواں ہفتے 12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 11کی قیمتوں میں کمی اور 28کی قیمتوں میں استحکام رہا ، پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد وشمار کے تحت حساس اشاریوں کےا نڈیکس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.48فیصد کمی ہوئی ، جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر 9.83فیصد ، کیلے 3.66فیصد ، گندم کا آٹا 2.27فیصد ، انڈے 1.02فیصد ، دال ماش 0.53فیصد ، دال مونگ 0.43فیصد ، دال چنا 0.16فیصد ، چینی کی قیمت میں 0.14فیصد، جلانے والی لکڑی 0.56فیصد شامل ہیں