• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویزہ فراڈ، مائیگرنٹ اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث 11 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے ویزہ فراڈ ،مائیگرنٹ اسمگلنگ ،قتل، حوالہ ہنڈی، انسانی اسمگلنگ ، جعلی پاکستانی کرنسی بنانے اور سرکاری گندم کی خورد برد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان محمد فاروق اور آصف محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا ،حکام کے مطابق ملزمان نے شہری کو آذربائیجان ملازمت کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ 20 ہزار روپے بٹورے،ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام اباد ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ فرار ہونے کی کوشش پر قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم قلندر کو گرفتار کر لیا،ایف آئی اے ملتان زون نے حوالہ ہنڈی، انسانی اسمگلنگ اور جعلی پاکستانی کرنسی بنانے میں ملوث 3 ملزمان اللہ دتہ، نعیم الحسن اور محمد انس کو ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور جہانیاں سے گرفتار کر لیا ،ملزم نعیم الحسن نے شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 10لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم محمد انس حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے،ملزم سے 40 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ہیں،ایف آئی اے لاہور زون نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان میر اویس خان، مریم پرویز ، محمد جمیل اور محمد افضل کوگرفتار کرلیا ،ملزم میر اویس خان اور مریم پرویز نے شہریوں کو برطانیہ ورک ویزا کا جھانسہ دے کر 2 کروڑ روپے سے زائد ہتھیائے،ملزم محمد جمیل اور محمد افضل نے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 4 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے،ایف آئی اے فیصل آباد زون نے پاسکو گندم خورد برد کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم فیصل امیر انچارج پاسکو گودام تاندلیانوالا کو گرفتار کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید