• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے طلعت گوندل کے چارج میں توسیع

اسلام آ باد(رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلوں اور تعیناتی کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق سی ڈی اےکے ممبر (ایڈمن) طلعت محمود گوندل کو تفویض ممبر (اسٹیٹ) کے اضافی چارج میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے جو 17 نومبر 2025 سے شمار ہو گی۔ اسی طرح، کامرس ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری محمد وقاص عظیم کی تعیناتی میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے، جو 13 جنوری 2026 سے 12 جنوری 2028 تک مؤثر رہے گی، دریں اثناء وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر وفاقی سیکر ٹیریٹ کی 19 وزارتوں اور ڈویژنز میں 33 سیکشن افسران کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق رشید علی سدھر اور آصف علی کو کابینہ ڈویژن، اسرار مشال خان کو کامرس ڈویژن، احمد نبیل جاوید کو دفاع ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا جبکہ اقتصادی امور ڈویژن میں قیصر خان اور محمد سلیم، دفاعی پیداوار ڈویژن میں محمد مبشر اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں عمران عزیز، سیکشن افسر کے طور پر تعینات کئے گئے ہیں، اسی طرح، خزانہ ڈویژن میں سمیرا جبین اور افشاں اقبال، امور کشمیر ڈویژن میں طارق جاوید، صنعت و پیداوار ڈویژن میں محمد ریاض احمد، وجیہہ عارف، نذیر سید اور شاہ خالد، اور داخلہ ڈویژن میں ساجد علی، صفدر حسین، توقیر احمد اور قاسم محمود سیکشن افسر تعینات کیے گئے ہیں، قانون و انصاف ڈویژن میں زہیر احمد اور شازیہ جبین، قومی ورثہ ڈویژن میں ایاز امجد چٹھہ اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں سرفراز احمد کو سیکشن افسر مقرر کیا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیز ڈویژن میں آصف دلشاد احمد ہاشمی اور زبیر احمد کلیم، منصوبہ بندی ڈویژن میں بلال الرحمان اور شوکت عثمان، پاور ڈویژن میں شاہد نواز، ندا نصیر اور وجاہت علی شاہ، تخفیف غربت ڈویژن میں جان محمد، ریونیو ڈویژن میں محمود خان اور سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن میں محمد سجاد کو سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے، تمام افسران 2024 کے سیکشن آفیسرز پروموشنل ایگزامینشن کے پروبیشنرز ہیں اور انہوں نے سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام مکمل کیا ہے، جس کے بعد یہ تعیناتیاں عمل میں آئی ہیں، ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق سیکشن افسر پیرزادہ ابوبکر اقبال ربانی کا کابینہ ڈویژن سے پارلیمانی امور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید