• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قومی قرض پہلی بار ملکی معیشت کے حجم کے برابر

کراچی (نیوز دیسک) امریکا کی معیشت ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے، جہاں قومی قرض پہلی بار ملکی معیشت کے حجم کے برابر پہنچ چکا ہے۔ ایک معتبر مالیاتی نگران ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر قرض اسی رفتار سے بڑھتا رہا تو امریکا کو کسی نہ کسی شکل کے شدید مالی بحران کا سامنا کرنا تقریباً ناگزیر ہو جائے گا، جس کے اثرات پوری دنیا محسوس کرے گی۔فورچون میگزین کے مطابق امریکی قومی قرض 105901 کھرب 40ارب روپے)(38 ٹریلین ڈالر) تک پہنچ چکا ہے، جو اب مجموعی قومی پیداوار کے 100 فیصد کے برابر ہے۔
اہم خبریں سے مزید