• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، تحقیقات میں اہم پیش رفت، 3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈز برآمد

کراچی اسٹاف رپورٹر)سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے سے تین ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد کرلئے، ڈی وی آرز ڈی سی جنوبی کو دے دی گئیں جن کی مدد سے گل پلازہ سانحہ کی وجوہات جاننے میں اہم شواہد ملنے کا امکان ہے۔متاثرہ عمارت میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو تین ڈی وی آر اور چارجر گل پلازہ کی مسجد کے اطراف واقع کمرے سے ملے ہیں برآمد کئے گئے ڈی وی آر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ڈی سی ضلع جنوبی کی تحویل میں دے دی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید