• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی میں شدید مالی بحران، تمام ایسوسی ایشنز کا مشترکہ ہنگامی اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اردو یونیورسٹی میں شدید مالی بحران، تمام ایسوسی ایشنز کا مشترکہ ہنگامی اجلاس، شرکاء نے کہا کہ دیگر جامعات کی طرح وفاقی اردو یونیورسٹی کیلئے بھی بیل آؤٹ پیکیج دیا جانا ناگزیر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی (FUUAST) کو درپیش سنگین مالی بحران کے پیشِ نظر کراچی کیمپس کی تمام منتخب ایسوسی ایشنز کا ایک ہنگامی مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں اساتذہ اور ملازمین کو درپیش معاشی مسائل، زیرِ التواء واجبات اور بڑھتے ہوئے مالی دباؤ پر تفصیلی غور کیا گیا اور آئندہ مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی موجودہ گرانٹ ناکافی ہے، جبکہ دیگر جامعات کی طرح وفاقی اردو یونیورسٹی کے لئے بھی بیل آؤٹ پیکیج دیا جانا ناگزیر ہو چکا ہے
اہم خبریں سے مزید