• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین؛ تین معمر بہن بھائیوں کے قاتل پاکستانی کو 36 سال قید کی سزا

میڈرڈ (اے ایف پی) اسپین کی ایک عدالت نے ایک پاکستانی شخص کو تین معمر بہن بھائیوں کے قتل کے جرم میں 36سال قید کی سزا سنائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ قتل قرضوں کے ایک تنازع پر کیا گیا تھا جس کے تانے بانے ایک آن لائن ’رومانس اسکیم‘ سے جڑے تھے۔ اکتوبر میں ایک جیوری نے دلاور حسین کو دسمبر 2023میں میڈرڈ کے قریب واقع علاقے ’موراٹا ڈی تاجونا‘ میں دو بہنوں اور ان کے معذور بھائی کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔ جمعہ کے روز اے ایف پی کی جانب سے دیکھی گئی عدالتی فیصلے کی کاپی کے مطابق، میڈرڈ کی ایک عدالت نے نومبر میں دلاور حسین کو ہر قتل کے بدلے 12 سال قید کی سزا سنائی۔
اہم خبریں سے مزید