کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (APSUP) نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے باقاعدہ چیئرمین کی فوری تقرری کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ یہ اہم عہدہ 29جولائی 2025سے خالی چلا آ رہا ہے۔ وزیرِ اعظم کو ارسال کیے گئے خط میں اے پی ایس یو پی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ مستقل چیئرمین کی عدم موجودگی کے باعث اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پالیسی سازی، طویل المدتی منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے۔