کراچی (اسٹاف رپورٹر )لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی فیوچر موڑ الجنت ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔متوفین کی لاشوں اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او قمر عباس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 16 سالہ ریحان ، 14 سالہ آصف جبکہ زخمی کی 16سالہ طلحہ ولدزاہد کے ناموں سے ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ تینوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے ،ان کے آگے ایک کار جس رہی تھی۔کار نے جیسی ہی بریک ماری تو تینوں بچے تیز رفتاری کے باعث ٹرالر میں جا گھسے اور اس کے عقبی حصے ٹائروں کے نیچے آ گئے ۔متاثرہ نوجوان مانسہرہ کالونی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔ حادثے کا ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور موقع سےفر ار ہوگیا ہے جبکہ پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے ۔