ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے نوسرباز ی کے مختلف واقعات میں لاکھوں کی نقدی سے محروم ہونے کی اطلاع پر تفتیش شروع کردی ۔ کینٹ پولیس اطلاع موصول ہوئی کہ اے زیڈ انٹر پرائززملتان کے دوملازمین زبیر اور حمزہ نشتر موڑ پر نجی بینک سے 20لاکھ نکلواکر باہر نکلے تو اچانک نامعلوم افراد آئے اور باتوں میں الجھاکر تلاشی شروع کردی اور نوسربازی کرتے ہوئے 20لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئےجبکہ قطب پور پولیس کو محمد عارف نے اطلاع دی کہ گولی ٹافی کا سیل مین ہوں بلال چوک کے قریب بلا نمبری موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم شخص آیا خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے تلاشی شروع کردی اور نوسربازی کرتے ہوئے نقدی 95ہزار لیکر فرار ہوگیا واقعات کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم نوسربازوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔