ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے ایمرجنسی وارڈ کی کئی ماہ سے خراب لفٹ مشین کی تنصیب کا کام شروع ہو گیا یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ نشتر ایمرجنسی وارڈ کی موجودہ عمارت کو جب مرمت و تزئین و آرائش کے بعد سے کھولا گیا تھا تو تب سے اب تک ایمرجنسی وارڈ کی لفٹ مشین خراب ہے جسکی وجہ سے مریضوں کو بالائی منزلوں پر شفٹ کرنے اور لانے لیجانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس بارے میں نشتر ہسپتال کے اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر عبدالقادر نے بتایا ہے کہ لفٹ مشین کی تنصیب کا کام شروع ہو چکاہے اور جلد ہی لفٹ مشینیں چالو کر دی جائیں گی اور لفٹ مشین کی تنصیب کرنے والی فرم کو بھی واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ جلد سے جلد اپنا کام مکمل کر کے لفٹ مشینیوں کو فعال کریں تاکہ مریضوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔