ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر صوبان ضیاء سی او ہیلتھ،ڈاکٹر تیمور آصف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر یاسر ایریا کوآرڈینیٹر،محمد وقاص کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر کامنٹ ڈاکٹر جہانزیب خٹک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف نمایندگان کی طرف سے ضلع بھر میں پولیو آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ملتان کے دریائی سرحدی علاقوں میں انفلوئنسرز، کمیونٹی موبلائزرز اور ضلعی ٹیموں نے مل کر پولیو کے خلاف ہر بچے کے تحفظ کے عزم کو دوہرایا۔ ضلعی حکام کی طرف سے کمیونٹی کی شمولیت اور ویکسین سے رہ جانے والے بچے، انکاری اور دور دراز علاقوں میں بچوں تک فوری رسائی کا پلان مرتب کر لیا گیا ہے پولیو مہمات اور کیچ اَپ دنوں کے دوران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی انتھک محنت کو پولیو کے خاتمے کی بنیاد قرار دیا گیا۔