ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال ملتان میں جاپان کی ٹیم نےگذشتہ روز چلڈرن ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کی نمائندہ مس سائتو اُریکا (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ساؤتھ ایشیا ریجن) اور مس فوجی آیامی شامل تھیں۔ ٹیم نے ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی سے ملاقات کی، جنہوں نے ٹیم کا خیرمقدم کیا اور انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔ اس دوران ٹیم نے کنٹرکشن سائٹ کا بھی دورہ کیا جہاں مستقبل میں نئے ٹاور کی تعمیر کی جائے گی۔اس حوالے سے ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کا کہنا تھا کہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے تعاون سے نئے ٹاور کی تعمیر نہ صرف ملتان بلکہ ساؤتھ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا اور دور دراز علاقوں سے آنے والے بچوں کے لیے ایک بڑی نعمت ثابت ہوگی۔