ملتان (سٹاف رپورٹر) وومن چیمبر،اپواء خواتین رہنماؤں کی سماجی رہنما عاصمہ ارسلان سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت فاتحہ خوانی کی اور سانحہ کراچی گل پلازہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں متاثرین کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں وومن چیمبر آف کامرس اور آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن کے ایک مشترکہ وفد نے جیسمین لائنز کلب کی صدر عاصمہ ارسلان کی والدہ کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر گئیں وفد میں ایگزیکٹو ممبر اپواء طاہرہ نجم،وومن چیمبر سے فریحہ منیر، نوشین، فرح رانا، روبینہ رؤف، فریحہ اسمعیل، نوشین قریشی، ایمان ارسلان، سیرت فاطمہ، حفصہ علی، مہوش عبدالحق، فاطمہ شاہ شامل تھیں وفد نے عاصمہ ارسلان سیا نکی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی جبکہ روبینہ رؤف نے مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کرائی اس موقع پر سانحہ گل پلازہ کراچی میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے بھی خصوصی دعا کرائی گئی ۔