• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ہیلتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سرویلنس ریویو کمیٹی کا اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ثوبان ضیاء کی صدارت میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سرویلنس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ڈاکٹر تیمور آصف خان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریوینٹو سروسز)، اور ڈاکٹر ارشد عباس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بھی شرکت کی ۔اجلاس کا بنیادی مقصد ضلع ملتان میں بیماریوں کی نگرانی ، انفیکشن کنٹرول، ویکسینیشن کوریج، اور مختلف بیماریوں جیسے پولیو، ڈینگی، اور دیگر ویکٹر بورن یا ویکسین پریوینٹیبل بیماریوں (VPDs) کے حوالے سے جاری کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
ملتان سے مزید