ملتان( سٹاف رپورٹرشہر کو پیشہ ور بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے ملتان پولیس کا مؤثر کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ملتان پولیس اور پنک اسکواڈ کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو شہر بھر میں متحرک انداز میں کارروائیاں کر رہی ہیں۔پنک اسکواڈ اور پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں کو حراست میں لے رہی ہیں۔گرفتار کیے گئے افراد منظم انداز میں بھیک مانگنے کو ذریعہ معاش بنائے ہوئے تھے۔ کارروائیوں کا مقصد شہریوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے استحصال سے بچانا اور شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔