ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 22مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے خالد جاوید سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 37ہزار و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ جلیل آباد کے علاقے محمد عمیر سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر لے گئے تھانہ قطب پور کے علاقے عبداللہ مظفر مسلح ملزمان موبائل لے گئے تھانہ راجہ رام کے علاقے فخر عباس سے ڈاکو نقدی و موبائل سے محروم کرگئے تھانہ گلگشت کے علاقے عمیر ،عبدالشکور کے موبائلزفونز نامعلوم ملزمان چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ قطب پور کے علاقے نذر اسماعیل موٹر وغیرہ شاہ شمس کے علاقے ناصر ،اقبال شاہد کے موبائلزفونز ممتاز آباد کے علاقے عبدالکریم بخش کی موٹرسائیکل مخدوم رشید کے علاقے ظفر اقبال کا بکرا محمد بوٹا کی بکری اویس کا موبائل سٹی شجاع آباد کے علاقے شاہد اقبال کی موٹرسائیکل صدر شجاع آباد کے علاقے نور محمد بالیاں وغیرہ صدر جلالپور کے علاقے افضل کی بکری ناصر کا بچھڑا بی زیڈ کے علاقے عامر کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے رمضان کی انیٹیں صدر کے علاقے نواز کا سامان اور قادر پورراں کے علاقے شعیب کے زیورات وغیرہ چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔