ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے ۔قطب پور پولیس کو رشید شاہ نے بتایا کہ گھر پہنچا تو میری بیٹی 17سالہ عائشہ موجود نہ تھی پتا جوئی کی گئی تو معلوم ہوا کہ ملزمان اظہر ،اشفاق اور ثوبیہ اغوا کرکے فرار ہوگئے دریں اثنا شاہ شمس پولیس کو اعجاز احمد نے بتایا کہ ملزمان عدنان اور رافع میری بیٹی مریم اعجاز کو زبردستی کار میں بٹھاکر اغوا کرکے لے گئے مخدوم رشید پولیس کو رمضان نے بتایا کہ بیٹی خدیجہ کو ملزم حسنین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرکے لے گیا صدر شجاع آباد پولیس کو عمران نے بتایا کہ میری بیوی علیشبہ بچوں کے ہمراہ دوائی لینے گئی واپس نہیں آئی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا جبکہ بی زیڈ پولیس کو شہناز بی بی نے بتایا کہ ملزمان مشرف ، اللہ دتہ اور تسلیم بیٹی صائمہ اقبال کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔