• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل کی استدعا پر محمد اقبال کی رٹ پیٹیشن خارج، حکم امتناعی ختم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سردار اکبر علی نے غلام فرید کے وکیل سردار محمد وسیم خان جسکانی کی استدعا پر محمد اقبال کی رٹ پیٹیشن خارج کردی ۔اور حکم امتناعی ختم کردیا ہے۔پیٹیشنر محمد اقبال نے حقائق چھپاتے ہوئے عدالت عالیہ میں رٹ پیٹیشن نمبر24 /14113 دائر کرکے جسٹس آف پیس ڈیرہ غازی خان کے حکم کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا جسٹس آف پیس نے دس لاکھ 80 ہزار روپے کا بوگس چیک دینے پر تھانہ گدائی کو زیر دفعہ 489 ایف ت۔پ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ سردار محمد وسیم خان۔جسکانی ایڈوکیٹ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ محمد اقبال کا غلام فرید کے ساتھ کاروباری لین دین تھا۔اس نے اپنی بقایا رقم کے عوض 10 لاکھ 80 ہزار روپے کا چیک نمبری 42626430 جاری کیا جو مقررہ تاریخ پر بنک میں جمع کرایا گیا مگر اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے پاس نہ ہوسکا۔بعد میں وہ رقم کی ادائیگی کیلئے ٹرخاتا رہا۔
ملتان سے مزید