ملتا ن (سٹاف رپورٹر)میپکو نے صارفین کو معیاری اور درست میٹرنگ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خراب میٹرز کی تبدیلی کے لئے سنگل فیز سٹیٹک میٹرز مختلف آپریشن سرکلز کوجاری کردئیے ہیں۔ڈائریکٹرمیٹریل مینجمنٹ میپکوملک جاوید وینس نے سی پی90کے مطابق دسمبر 2025ء کے اختتام تک دو ماہ کی مدت والے خراب /جلنے والے سنگل فیزمیٹرز کی الاٹمنٹ جاری کی ہے۔ اس اقدام کے تحت مجموعی طور پر 18ہزار871 میٹرز مختلف سرکلز کو فراہم کئے گئے ہیں۔ایلوکیشن کے مطابق ڈی جی خان سرکل کو810، وہاڑی کو1636، ساہیوال کو1889، رحیم یار خان کو 2807، مظفرگڑھ کو4734، بہاولنگر کو2267 جبکہ خانیوال سرکل کو 2318 سنگل فیز سٹیٹک میٹرز الاٹ کئے گئے ہیں۔