ملتان(سٹاف ر پورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کے مقدمات میں ملوث 3ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے ، تھانہ سیتل ماڑی، اورگلگشت، میں درج تیز رفتاری سیکار اور موٹرسائیکل چلانے کے مقدمات میں گرفتار ملزمان ، کاشف،سجاد اور زبیر کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔