• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد گتہ فیکٹری میں آگ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد گتہ فیکٹری میں آگ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے ناظم آباد 4 نمبر میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،فائر اینڈ ریسکیو کا عملہ ایمبولینس اور فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے لئے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ گتہ فیکٹری میں لگی تھی جس پر ڈیڑھ گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا تاہم خوش قسمتی سےکسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، رہائشی گھر کو گتہ فیکٹری کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ علاقے میں متعدد گھروں کو بانسوں کے گودام سمیت دیگر فیکٹریوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملحقہ رہائشی علاقہ حادثاتی خطرات کی زد میں ہے جبکہ متعلقہ محکمہ کے افسران و عملہ بھی آتشزدی کا شکار ہونے والی گتہ فیکٹری پر پہنچ گیا اور جس گھر کو بطور گتہ فیکٹری استعمال کیا جا رہا تھا اس کی دیواروں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید