کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈاکس پولیس نے خواتین کو یرغمال بناکر گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے چار رکنی ڈکیت گروہ کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کرلیا ، مصطفیٰ، یاسین، ابوبکر اور عبد الرحمٰن سے دو پستول، چھیننے ہوئے موبائل فون اور طلائی زیوارات برآمد ہوئے،ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان ڈکیتی کے دوران خواتین اور بزرگ بچوں کو رسیوں سے باندھ کر یرغمال بناتے تھے۔