کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گڈاپ سٹی کے علاقے میں درخت سے ایک شخص کی لٹکی ہوئی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود گاجان گوٹھ میں درخت سے لٹکی ہوئی ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو درخت سے اتار کر اسپتال منتقل کیا ۔ایس ایچ او سرفراز جتوئی کے مطابق متوفی کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔