• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سانحات، حادثات اور جرائم کا شہر بن گیا، منعم ظفر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں امراء اضلاع کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سانحات، حادثات اور جرائم کا شہر بن گیا ہے، وزیر اعلیٰ و قابض میئر نا اہل اورعوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو شہرکے تباہ حال انفرا اسٹرکچر، عوامی مسائل اور شہریو ں کی جان و مال کے تحفظ کی کوئی فکر نہیں، جماعت اسلامی اہل کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اتوار یکم فروری کو 3بجے دن شارع فیصل پر عظیم الشان اور تاریخی ”جینے دو کراچی مارچ“ منعقد ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی حاضر سروس جج سے عدالتی تحقیقات کروائی جائے مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی اور قرار واقعی سزا دی جائے، متاثرہ تاجروں کو متبادل جگہ، نقصانات کا ازالہ اور لواحقین کو معاوضے کی فی الفور ادائیگی کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید