کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی نے غیر قانونی تعمیر ہونے والی 893عمارتیں مسمار کرنے کے بعدحفاظتی اقدامات نظر انداز کرنے والے بال رومز کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آ غازکرتے ہوئے انہیں سیل کرنا شروع کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بال رومز میں شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبا ت منعقد کی جارہی ہیں اور گاڑیوں کی پارکنگ نہ ہونے کے باعث ٹریفک جام کے سنگین مسائل پیدا ہورہے ہیں، ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے اور ٹریفک جام کا سبب بننے والے بال رومز کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے ،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ پورشن کی سب لیز پر عائد پابندی پر سختی سے عملدر آمد کیا جارہا ہے۔