• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدترین حکمرانی نے اہل کراچی سے جینے کا حق چھین لیا ہے، منعم ظفر خان

کراچی (پ،ر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سانحہ گل پلازہ میں شہید و لاپتا ہونے والے متعدد افراد کے اہل خانہ سے علیحدہ علیحدہ ان کے گھروں پر جا کر ملاقات و تعزیت کی، اندوہناک سانحے میں ان کے پیاروں کے جدا ہونے پر گہرے دکھ و افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، ان کو درپیش مشکلات و مسائل سے نجات و لاپتا افراد کی باقیات کی برآمدگی کے لیے ہر ممکن کوشش اور تعاون کرے گی، الخدمت نے فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کا بوجھ اُٹھائے گی، حکومتی نا اہلی اور بدترین حکمرانی نے اہل کراچی کو اذیت سے دوچار اور جینے کا بھی حق چھین لیا ہے، اتوار یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان اور تاریخی ”جینے دو کراچی مارچ“ منعقد کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید