کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موو منٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر گل پلازہ متاثرین کے ایک وفد سے ملاقات میں اظہار یکجہتی اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 6روز گزرجانے کے باوجودحکومت نہ ہی ریسکیو آپریشن مکمل کرسکی ہے اور ناہی ملنے والی مسخ شدہ ڈیڈباڈیز کی شناخت کی جا سکی جو کہ حکومت کی نااہلی و بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔