کراچی(اسٹاف رپورٹر)منوڑہ کے قریب سمندر میں گزشتہ روز بحری جہاز سے ٹکرا کر الٹنے والی کشتی کے لاپتہ 4ماہی گیروں میں سے ایک کی لاش تلاش کر لی گئی۔ 3کی تلاش کا عمل جاری ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق سمندر سے نکالی گئی لاش کی شناخت 30 سالہ ہارون ولد سلیم کے نام سے کی گئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے دیگر 3افراد کی تلاش کا آپریشن ہفتے کو رات ہونے کی وجہ سے وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔