کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے وال چاکننگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کراچی کو وفاق کے نہیں بانی ایم کیو ایم کے حوالے کیا جائے،بعض علاقوں میں لگائے گئے بینرز پر کراچی کو اس کے حقیقی وارثوں کو دیا جائے، سانحہ گل پلازہ پر کی جانے والی وال چاکننگ میں وفاقی اور سندھ حکومت کی بے حسی پر دکھ کا اظہار کیا گیا، گلبہار، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، برنس روڈ، لانڈھی، پاک کالونی، پاپوش نگر، اورنگی ٹائون، کورنگی سمیت کئی علاقوں میں آویزاں کئے گئے بینرز میں لاوارث کراچی کو بچایا جائے۔