کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کی جانب سے پپری پمپنگ اسٹیشن پر ہفتے کو بجلی کی فراہمی صبح 10 بجے سے شام 6 بج کر 30 منٹ تک معطل رہے گی جس کے باعث لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ملیر، ڈیفنس، قیوم آباد او ردیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر بند رہے گی۔