اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکانٹ بند کرانے متعلق زیر سماعت مقدمہ میں نیشنل سائبر کرائمز انوسٹیگیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) کی جانب سے رپورٹ جمع کروادی گئی ہے، ہفتہ کے روز جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکانٹ کون چلا رہا ہے ؟ اس حوالہ سے بانی نے تعاون کرنے سے انکارکردیاہے، رپورٹ میں اڈیالہ جیل میں انویسٹیگیشن سے متعلق بیان کیا گیا ہے کہ بانی کے ایکس اکانٹ سے ٹویٹس پر این سی سی آئی اے میں دو انکوائریاں زیر التواء ہیں،19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو دو انکوائریاں این سی سی آئی اے میں رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔