ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 37مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں شان علی سے ڈاکو 50ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں عبدالرئوف کا موبائل فون چھن گیا،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد سلیم سے ڈاکو 62ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں عبدالشافی کا موبائل فون چھن گیا، طفیل خان سے نقدی لوٹ لی گئی، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں شہزاد کا موبائل فون نامعلوم ملزمان نے چھین لیا جب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں اللہ نواز اور راشد، جلیل آباد کے علاقے میں عمیر حسین، چہلیک کے علاقے میں ندیم اللہ کے موبائل فونز، امین اللہ کا دھاتی سامان، قطب پور کے علاقے میں راشد،ممتاز آباد کے علاقے میں ندیم کے موبائل فونز، نیوملتان کے علاقے میں سمیع اللہ کا بجلی میٹر، سیتل ماڑی کے علاقے میں خضر عباس کا پمپ، دہلی گیٹ کے علاقے میں غلام عباس اور رفیق کی موٹرسائیکلیں، نور احمد کی کیبل، دولت گیٹ کے علاقے میں یعقوب کی نقدی، لوہاری گیٹ کے علاقے میں ظفر اقبال کے اے سی آئوٹر، محمد عمیر ،سلیم کے موبائل فونز ، بدھلہ سنت کے علاقے میں عبدالعزیز کی بکریاں، جاوید کا موبائل فون، بوہڑ گیٹ کے علاقے میں اختر کا گیس میٹر، گلگشت کے علاقے میں منظور کا رکشہ، بی زیڈ کے علاقے میں عبدالقدیر کا موبائل فون، اویس کی نقدی، ڈی ایچ اے کے علاقے میں انیلہ کی سکوٹی، قادر پورراں کے علاقے میں حماد اور عامر کی موٹرسائیکلیں، مخدوم رشید کے علاقے میں ارسلان طارق کا موبائل فون، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں شفیق ناصر کی موٹرسائیکل، صدر شجاع آباد کے علاقے میں فریاد کا سامان، سٹی جلالپور کے علاقے میں سعید کا سامان، ظفر حسین کا سونا، نقدی و موبائل فون اور صدر جلال پور کے علاقے میں عبدالحمید کی بیٹری چوری ہوگئی،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔