ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی یوسی پاک کالونی ڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی کےصدر متین قریشی نے زاہد محمود قائم خانی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی 114 کے ہمراہ ملتان کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ملتان پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے روزانہ اپنی قیمتی جانوں کے نذارنے پیش کررہی ہے، شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، متین قریشی نے کہا کہ آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ شیخ صلاح الدین سے ملاقات کے لئے ملتان آئے تھے۔