ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں ملوث افراد سمیت دیگر جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس نے پولیس پر فائرنگ کرنے اور ساتھی کو زخمی کرکے فرار ہونے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، نیو ملتان پولیس نے شہری کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں ایک نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، سٹی شجاع آباد پولیس نے ٹریفک حادثے میں شہری کے جاں بحق ہونے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،گلگشت پولیس نے ملزم لقمان سے 20لیٹر ،ملزم فخر سے 20لیٹر ، صدر پولیس نے ملزم کاظم سے 10لیٹر اور ملزم حیدر سے 10لیٹر شراب جب کہ قادر پورراں پولیس نے ملزم اویس سے 530گرام چرس ،ملزم سیف اللہ سے 5لیٹر شراب اور نیوملتان پولیس نے ملزم مظہر حسین سے 25لیٹر شراب برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 12نامزد اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے مویشی خورد برد کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،صدر شجاع آباد پولیس نے 17سالہ دوشیزہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے کی اطلاع پر تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا۔