• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کا ملزم ایئر پورٹ پر گرفتار، امیگریشن عملہ کو چکمہ دیکر فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر)قتل کے مقدمہ میں نامز دملزم ایئر پورٹ پر گرفتار، امیگریشن عملہ کو چکمہ دیکر فرار،معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز G9-559 ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر شارجہ کیلئے شیڈول تھی کہ راجن پور کا رہائشی سیف اللہ شارجہ جانے کیلئے ایئر پورٹ پہنچا تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن کاونٹر عملہ نے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے گرفتار کرلیا جو ایف آئی اے کے عملہ کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا جس کے بعد ایئر پورٹ پر موجود ایف آئی اے امیگریشن کائونٹر اور اے ایس ایف کی دوڑیں لگ گئیں، ذرائع کے مطابق مفرور ملزم تھانہ فاضل پور میں درج مقدمہ نمبر41/2026 بجرم 302 میں مطلوب تھا۔
ملتان سے مزید