ملتان (سٹاف رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلے میں متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزرات گئے تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نےحمزہ چوک پر دو موٹر سائیکل سوار افراد کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پرسیدھی فائرنگ شرو ع کردی،پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی،جب فائرنگ رکی اور پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو ایک ملزم زمین پر اپنے نامعلوم ساتھی کی فائرنگ سے دائیں ٹانگ میں فائر لگنے سے زخمی ہوکر گرا پڑا تھا،زخمی ملزم نے اپنا نام و پتہ محمد اکمل ولد محمد اسلم قوم کھوکھر سکنہ علی ٹاؤن پل سیتل ملتان بتلایا جب کہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فائرنگ کرتے ھوئے موقع سے فرار ہو گیا۔