• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار

پشاور (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاورنے نادرن بائی پاس پرون ویلنگ کرنے پر11افراد کو حراست میں لے کرموٹرسائیکلیں ٹرمینل میں بند کر دیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹرزاہد اللہ کی ہدایت پرایس پی ہیڈکوارٹرزکی نگرانی میں ایس ایچ او ٹریفک نے نادرن بائی پاس پرون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں مزید 11 نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پرحراست میں لے کرموٹرسائیکلوں کو ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کردیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ان کے والدین سے تحریری طورپرضمانت لی گئی،چیف ٹریفک آفیسرڈاکٹرزاہد اللہ نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرے اورموٹرسائیکلوں کو قبضے میں لے کر ون ویلنگ کرنیوالوں کوگرفتارکرکے ان کے والدین سے تحریری طورپرضمانت لیں کہ ان کے بچے آئیندہ ون ویلنگ کے مرتکب نہیں ہونگے۔
پشاور سے مزید