لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے غیر سرکاری تنظیم برگد اور یوتھ ٹیوب کے زیر اہتمام "گرلز ایجوکیشن فیسٹ" سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں تعلیم پر گذشتہ 2 سالوں میں ریکارڈ کام کیا گیا۔ پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے اقدامات نے پنجاب کی تعلیمی صورتحال کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔ غیر سرکاری تنظیم "برگد" اور یوتھ ٹیوب کے تحت منعقدہ گرلز ایجوکیشن فیسٹ میں ریل سازی کے مقابلوں، تقاریر، کوئز اور دیگر مقابلہ جات میں شامل بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے ہر بچی کیلئے ذاتی طور پر کیش پرائز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا ویژن ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔