• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتاؒ دربار کے باہر ترقیاتی کام 31 مارچ تک مکمل کیے جائیں، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ہدایت دی ہے کہ داتاؒ دربار کے باہر جاری تمام ترقیاتی کام 31 مارچ 2026 تک مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے یہ ہدایات دربار کے دورے کے دوران جاری کیں، جہاں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے وژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی رہنمائی میں عمل میں لایا جا رہا ہے، جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
لاہور سے مزید