لاہور(خبرنگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلسطین اور کشمیر پر اپنے دیرینہ اور اصولی موقف پر ذرا برابر بھی کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے۔ فلسطین کو مکمل آزادی اور امن ملنا چاہیے اپنے مبنی برحق موقف سے ذرا برابر بھی پیچھے ہٹنا آزادی فلسطین و کشمیر سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے۔وہ آج مرکزِ توحید و سنت گرین ٹاون میں منعقدہ آزادی فلسطین کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کے علاوہ پروفیسر عدنان فیصل، میاں محمد اصغر، علامہ فیاض احمد سلفی، مولانا عبدالستار نیازی اور حنظلہ فاروقی نے بھی خطاب کیا۔